Friday September 20, 2024

“” جو بھی شخص میرا پوسٹر لگا ئے گا میں اس کو یہ انتہائی قیمتی چیز مفت دینے کو تیار ہوں ” الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار نے حیران کن پیشکش کر ڈالی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کا دن نزدیک آتے ہی انتخابی امیدواروں نے اپنی مہم تیز کردی ہے ۔گھر گھر رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم این اے 31پشاور سے تحریک انصاف کے امیدوار حاجی شوکت علی نے الیکشن مہم کا ایک منفرد طریقہ کار اپنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاو رسے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حاجی شوکت علی نے رکشوں پر ان کے بینرز، تصاویر اور پارٹی جھنڈے لگانے والےرکشہ ڈرائیوروں کو اپنے سی این جی سٹیشن

سے 300 روپے کی سی این جی مفت دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کے سی این جی سٹیشن پر رکشوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور درجنوں رکشوں پر پوسٹرز لگادئیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شوکت علی کا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور کے ساتھ ہوگاْ

FOLLOW US