اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چودھری نثار کے حلقے میں امیدوار نامزد کرنے کے خلاف اعتراضات اور میاں نوازشریف کی جانب سے ان اعتراضات کو مسترد کیے جانے کا انکشاف ہو اہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے اپنا نام سامنے نہ لائے جانے کی شرط پر بتایا کہ جب چودھری نثار کے حلقے میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کھڑے جانے کی بات ہوئی تو کئی لوگوں نے تجویز دی کہ چودھری نثار کے حلقے میں امیدوا ر کھڑا نہ کیا جائے ۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کا ووٹ تقسیم ہو جائے گا
۔ جس پر نوازشریف نے پوچھا کہ کیسے ووٹ تقسیم ہو گا۔ لیکن کسی نے کوئی بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔ جس پر نوازشریف نےکہا کہ مسلم لیگ (ن)جہاں بھی اپنے امیدوار نامزد کرے گی ۔ انھیں ووٹ ملے گا ۔ ووٹ تقسیم نہیں ہو گا ۔