Friday September 20, 2024

حلقہ این اے 129میں ٹاکرا ایاز صادق کو انتخابات سےپہلے ہی علیم خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018کے انتخابی دنگل میں حلقہ این اے 129یں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف قانونی محاز پر شکست کا سامنے کرنا پڑ گیا ہے جس سے تحریک انصاف کو الیکشن سے پہلے ہی نفسیاتی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے

.تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوری کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپیل مسترد کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف نے اپنے صوبائی صدر عبدالعلیم خان کو میدان میں اتارا ہے۔ایاز صادق نے عبدالعلیم خان کے کاغذات کی منظوریکیخلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں ذرائع آمدن کے بارے میں غلط بیانی کی لہٰذا ایپلٹ ٹریبونل ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایاز صادق کی اپیل پر سماعت کی۔ایپلٹ ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر عبدالعلیم خان کے کاغذات منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

FOLLOW US