Friday September 20, 2024

تحریک انصاف نے قتل، اقدام قتل اور زیادتی کے مقدمات میں نامزد امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

ناروال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ فراہمی کے مرحلے کے دوران کئی مواقع پر مخالفت اور احتجا ج پر مبنی آوازیں بلند کی گئی ہیں ۔ قیادت سے گلہ کیا جا رہا ہے کپ مشکلات کے دور میں پارٹی کے قدم سے قدم ملا کر چلنے والے نظریاتی لوگوں کو نظر انداز کرکے پیراشوٹ کے ذریعے پارٹی کا حصہ بننے

والو ں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔ لیکن اب ایک ایسی شخصیت کو پارٹی ٹکٹ دیے جانے کی اطلاعات آئی ہیں جس کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 50 سے تحریک انصاف کے امیدوار سجاد مہیس کے خلاف قتل، اقدامِ قتل اور زنا بالجبر جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے ایک اور مجرم کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 65 سے ارشد ککو نامی شخص کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہاؤالدین اور تھانہ سول لائن میں 21 مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق سجاد مہیس کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ نمبر120-02 اسلامک لا457 کے تحت تھانہ صدر نارووال میں، قتل کے 2 مقدمات تھانہ بدو ملہی اور قتل ،اقدام قتل کا مقدمہ نمبر63-02بھی تھانہ صدر ناروال میں درج ہے ۔ سجاد مہیس پر لاہور کے تھانہ گجرپورہ لاہور نمبر196-07میں بھی تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

FOLLOW US