Friday September 20, 2024

حمزہ شہباز نوازشریف کے کون سے سب سے بڑے دشمن سے ملتے رہے اسحاق ڈار کوکون سی بیماری ہے، مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والی اہم شخصیت نے زبان کھول ڈالی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کو خیر باد کہنے والوں نے شریف خاندان کے خلاف چونکا دینے والے انکشافات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر چودھری عبد الغفور نے بھی شریک خاندان کے خلاف زبان کھول ڈالی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری عبدالغفور کا کہناتھا کہ شریف خاندان کا کوئی بھی ایسا فرد نہیں ہے جو کرپشن نہ کر رہا ہو۔ نہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پرویز مشرف سے ملتے تھے، چوہدری عبدالغفور نے

کہا کہ بیورو کریٹس کے انکشافات سامنے آئیں گے، انکشافات کرنے والے وعدہ معاف گواہ بننے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سے پہلے اسحاق ڈار کا حساب کر لیا جائے،اسحاق ڈار کو کچھ نہیں ہوا انہیں صرف کرپشن کی بیماری ہے

FOLLOW US