Friday September 20, 2024

سنجے دت کی زندگی میں 308لڑکیاں آئیں، نئی گرل فرینڈ بناتے ہی وہ اسے قبرستان لے جاتے تھے اور وہاں کیا کرتے تھے، حیران کن انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سنجے دت بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے ۔ لگ بھگ تین دہائیوں پر محیط ان کا فلمی کیرئیر جہاں متعدد مشہور فلموں سے بھرا پڑا ہے وہاں پر ان کی ذاتی زندگی بھی مداحوںکےلئے کسی طرح دلچسپی سے خالی نہیں ہے ۔ ان کی ذاتی زندگی پر ہی ” سنجو” کے نام سے ایک فلم بنادی گئی ہے جس میں رنبیر کپور کو سنجے دت کا روپ د

یا گیا ہے اور وہ ان کی زندگی پر مبنی کردار نبھا رہے ہیں۔ راج کمار ہیرانی کی فلم میں سنجے دت کی نجی زندگی کے حوالے سے کئی حیران کردینے والے انکشافات بھی ہوئے ہیں۔ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سنجے دت کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کی زندگی اس قدر ہنگاموں سے بھری پڑی ہے ان کی زندگی پر فلم ’سنجو ‘بنا دی گئی ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے چند ایسے پہلوئوں کو سامنے لایا گیا ہے جو اس سے قبل عام عوام کی نظروں میں اس قدر تفصیل سے کبھی نہیں آئے تھے۔ اس فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہےکہ اس فلم میں سنجے دت کی 308گرل فرینڈز کا بھی ذکر آیا ہے۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گےکہ یہ تمام لڑکیاں سنجے دت کی خوبصورتی پر نہیں مر مٹی تھیں بلکہ فلم بنانے والے راج کمار ہیرانی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئےبتایا ہے کہ سنجے دت لڑکیوں کو ورغلایا کرتے تھے۔ راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ”سنجے دت کسی لڑکی کیساتھ معاشقہ شروع کرتا تو اسے ایک قبر پر لے جاتا اور لڑکی سے کہتا، میں تمہیں یہاں اپنی ماں سے ملانے لایا ہوں، اس غیر متوقع حرکت کے بعد لڑکی سنجے دت کے حوالے سے انتہائی جذباتی ہو جاتی اور پھر اسے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا تھا، حقیقت تو یہ تھی کہ سنجے دت لڑکیوں کی جس قبر پر لے جاتا تھا، وہ اس کی ماں کی قبر ہرگز نہیں تھی۔“

FOLLOW US