اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018میں نئی سیاسی حکمت عملی اپناتے ہوئے ایک جانب الیکٹیبلز کو اپنی پارٹی میں شامل کیا ہے تودوسری طرف پی ٹی آئی قیادت نے ملک بھر میں مختلف جماعتوں سے سیاسی اتحاد کر لیاہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے آمدہ الیکشن میں
اس خبر کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں: تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے آزاد الیکشن لڑنے کافیصلہ کر لیا جیت پر اپنی سیٹ کس کو تحفہ دینے کا اعلان کر دیا، حیران کن رپورٹ
پانچ سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں تحریک انصاف کو پندرہ سے زائد امیدواروں کی جیت کا یقین ہے، مسلم لیگ (ق) سے تحریک انصاف نےقومی اسمبلی کے چار حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے،چکوال اور بہاولپور کے ایک ایک اور گجرات کے دو حلقوں میں تحریک انصاف کے ووٹرز مسلم لیگ (ق) کی حمایت کریں گے۔ گجرات شہر میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ق لیگ کا راج ہو گا۔ دوسری جانب شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے ساتھ راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 60 اور این اے 62 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، ٹی وی ذرائع کے مطابق بھکر کے ایک حلقے میں تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے اس کے علاوہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ سندھ میں دس سے زیادہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ضیاء کے ساتھ اعجاز الحق کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹ کی ہے