Friday September 20, 2024

وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو گیا عمران خان نے طاہر القادری کے ساتھ الیکشن کے معاملہ پر کیا کمٹمنٹ کی تھی

آخر میں آکر کپتان نے سربراہ عوامی تحریک کے ساتھ کیا کیا، حیران کن رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے ایک سے زائد مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی تعاون کیا تھا۔ لیکن الیکشن نزدیک آتے ہی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے اور طاہر القادری نے گزشتہ روز اس پر باقاعدہ شکوہ کیا ہے

قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے رہنما کوعمران خان ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو گئے اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا کہ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جائے۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خانکا نام لیے بغیر شدید تنقید کی اور کہاکہ انہیں دھرنے کے دوران اس بات کا یقین دلایا گیا تھا کہ مڈ ٹرم الیکشن ہو یا عام انتخابات، دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی،اس طرح عوامی تحریک اپنے امیدوار میدان میں اتارنا چاہتی تھی مگر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا نواز کو رمضان المبارک اور عیدالفطر گزر جانے کے باوجود وعدوں کے باوجود ملاقات نہیں کی، اس طرح عوامی تحریک نے اپنے اجلاس میں عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

FOLLOW US