Friday September 20, 2024

حمزہ شہبازنے اپنے ایک امیدوار کو ٹکٹ دینے کے کتنے کروڑ روپے لیے زعیم قادری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما نے الزامات لگا ڈالے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی ٹکٹ کوکروڑوں روپے میں فروخت کیے جانے کے انکشافات ہوئے ہیں ۔ سینیٹ میں تحریک انصاف جبکہ اب قومی اسمبلی کے ٹکٹ کےلئے مسلم لیگ (ن) پر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا گیا ہے۔اور یہ الزام خود مسلم لیگ ـ(ن) ہی کے رہنما نے عائد کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حامد حمید نے حمزہ شہباز پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے رہنما ڈاکٹر لیاقت کو حمزہ شہباز نےمبینہ طور پر اڑھائی کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پیسے لے کر پرویز مشرف کے ساتھی کو ٹکٹ دیا ہے، لیگی رہنما حامد حمید نے کہا کہ حلقے کے ورکرز چندہ اکٹھا کریں گے اور این اے 90 کا ٹکٹ حمزہ شہباز سے لے کر رہیں گے۔

FOLLOW US