اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور چودھری نثار اب عملی طور پر الگ ہو چکے ہیں ۔ بیان بازی سے شروع ہونے والا سلسلہ ٹکٹ کے معاملے پر جا کر اختتام پذیر ہواہے تاہم اب ایک اخباری رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہو گیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے لیے قائل کر لیا تھا اور میاں نواز شریف بھی چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے پر رضا مند ہو گئے تھے، رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماؤںسے میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ اس لیے چوہدری نثار کو ٹکٹ دےرہا ہوں
کہ ان سے تیس سال کا تعلق ہے، میاں نواز شریف کے اس اعلان پر لیگی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں چوہدری نثار کے بیانات نے حالات خراب کر دیے اور خصوصا مریم نواز کے حوالے سے بیان جس میں عورت کی حکمرانی کے حوالے سے بات کی گئی تھی جلتی پر تیل کا کام کیا اور نواز شریف نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔