لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف نے برطانوی جریدے کی رپورٹ کو بھی مخالفین کا پروپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باعث فی الحال الیکشن مہم میںحصہ لینا ممکن نہیں ہے ٗ وہ میری بیو ی ہیں اور اس حوالے سے کچھ میر ے بھی فرائض ہیں جو میں ادا کرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کو انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث وہ بخا ر میں مبتلا ہیں۔ برطانوی اخبار میں خبر کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ جانیں اور ان کا کام جانے ۔