Friday September 20, 2024

تین فلیٹس تو برطانیہ میں نواز شریف کی جائیداد کا صرف ایک حصہ ہیں سابق وزیر اعظم وہاں کتنی جائیداد ہے ،برطانوی اخبار نے رپورٹ جاری کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کی جائیدادوں کے مالک ہیں اور لندن فلیٹس توان کی وسیع وعریض سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے لندن میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ شائع کی ۔ رپورٹ کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے علاقے میں پاکستان کے امیر ترین سابق وزیراعظم نواز شریف نے چار لگژری فلیٹس کو ملا کر ایک وسیع و عریض عمارت میں تبدیل کرلیا ہے جو 1993 سے ان کے زیر استعمال ہے اور جن کی مالیت اس وقت 70 لاکھ پاؤنڈ ہے۔نواز شریف کے ساتھ ساتھ لندن فلیٹس حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے بھی زیر استعمال ہیں۔ نواز شریف پر لندن فلیٹس غیرقانونی پیسے سے خریدنے کا الزام ہے جب کہ یہ فلیٹس تو

برطانیہ میں نواز شریف کی وسیع و عریض جائیداد کی سلطنت کا محض ایک حصہ ہیں۔ برطانوی اخبار نے ان فلیٹس کے اندرونی تصاویر بھی شائع کی ہیں جن کو دیکھ کر فلیٹس کی بجائے کسی محل کا گماں ہوتا ہے۔شریف خاندان پر لندن فلیٹس کے علاوہ غیر قانونی پیسے سے برطانیہ کے پوش علاقوں مے فیئر، چیلسی، بلگراویا میں 21 جائیدادیں خریدنے کا الزام ہے۔ تمام جائیدادوں کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔

FOLLOW US