Friday September 20, 2024

23کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن ، حمزہ شہباز کے خلاف اہم ثبوت نیب کےہاتھ لگ گئے کس کس کو طلب کیا جانے والا ہے ، اب تک کی بڑی خبر آگئی

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان نیب نے تصدیق کی ہے کہ حمزہ شہباز کے ایک مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 23کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب میں پانی کی فراہم منصوبے میں 18 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن،، منڈی فیض آباد میں پانی کی فراہمی منصوبے میں ایک کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن اور شاہ کوٹ میں سیوریج منصوبے میں 5 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والے چیف انجینیئر شاہد اظہار کے خلاف محکمہ انسدادِ بدعنوانی اور ایک انٹیلی

اس خبر کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں: انا للہ واناالیہ راجعون اسد عمر کے چاہنے والوں کےلئے انتہائی افسوسناک خبر پورا خاندان گہرے رنج اور صدمے سے بے حال

جنس ایجنسی تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کرپشن کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ یہ کرپشن حمزہ شہباز شریف کی جانب سے کی گئیں اور شاہد اظہار ان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہے تھے۔نیب میں موجود ذرائع نے بتایا کہ بیورو سابقہ حکومت کے دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز پولیس افسران سمیت کچھ مزید بیوروکریٹس کو کرپشن کیسز میں تحقیقات کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

FOLLOW US