Friday September 20, 2024

” مجھے آپ کا ٹکٹ چاہیے ہی نہیں” مسلم لیگ (ن) کے ایک اور سینئر رہنما نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کرد یا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن نزدیک آتے ہی سیاسی پنچھیوں نے مسلم لیگ (ن) کا آشیانہ چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب اڑان بھرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ تاہم کئی ایسے بھی رہنما ہیں جو پارٹی کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے علی رضا گیلانی نے بھی مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نےمسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے پی پی 184سے الیکشن لڑنے

سے انکار کردیا ہے ۔انہوں نے پی پی 184اور پی پی185سے شاہ مقیم گروپ کے پلیٹ فارم سے آزاد الیکشن لڑنے کے لیے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے ۔سید رضا علی گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایم این اے کا ٹکٹ راؤ محمد اجمل خان کو دیا ہے جس کے ساتھ شاہ مقیم گروپ کسی صورت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا اس لیے آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

FOLLOW US