Friday September 20, 2024

الیکشن 2018، پاک فوج نے تحریک انصاف کو بڑی یقین دہانی کرا دی جو 2013میں ہوا ، اب بالکل بھی نہیں ہوسکے گا ، اہم خبر

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج نے الیکشن 2018میں کوئی بھی انتخابی دھاندلی نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ 2013کے الیکشن میں بھی بھرپور دھاندلی کی گئی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری بھی ایک ڈھونگ ہے ۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عمران خان بنوں سے الیکشن جے یو آئی کی کرپشن کےخلاف لڑ رہے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ دوست محمد اور انکی کابینہ قانون توڑ رہی ہے۔ کےپی کابینہ لوگوں کو جے یوآئی کی جانب راغب کر

رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنرنوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیرکازکو نقصان پہنچایا۔ 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکار ہوگئے تھے۔ نعیم الحق نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔ اس الیکشن میں پاک فوج کی جانب سے دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں۔

FOLLOW US