Friday September 20, 2024

سعودی عرب نے عازمین حج پر بہت بڑی پابندی عائد کر ڈالی حجاز مقدس روانگی سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے اب عازمین حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیرسعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے ۔6سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے بتایا کہ عازمینِ حج

کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی “اعتماد ” کرےگی اور تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس/بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی ترجمان نے بتایا گیا وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے اورعازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگر پرنٹس/ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ شیڈول کی معلومات موبائل میسج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسج بھیجے جا رہے ہیں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اعتماد سینٹر جاتے ہوئے عازمین حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی ہمراہ رکھیں وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق اعتماد کے دفتر پہنچیں۔بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اعتماد سینٹر جاتے ہوئے عازمین حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی ہمراہ رکھیں وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق اعتماد کے دفتر پہنچیں۔

FOLLOW US