Friday September 20, 2024

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لفظی گولہ باری آخرکار تحریک انصاف کا شدید رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے حالیہ بیانات پر اپنا رد عمل دیتےہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے بیانات ان کے ذاتی ہیں۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے۔ہفتہ کو ٹکٹوں کی تقسیم اور ایک سینئر رہنما کے پارٹی چھوڑنے کے عندیہ دینے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی نہیں چھوڑ رہا۔ اس وقت لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی گفتگو ان کی اپنی رائے ہے۔

فیصلہ کرنا عمران خان کے اختیار میں ہے۔ عمران خان ایک مقبول شخص ہیں کارکن عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ لیڈر عمران خان ہے یہ بات کہنا درست نہیں کہ پارٹی تقسیم کا شکار ہے یا کوئی فرق پڑ رہا ہے۔ پارٹی عمران خان کی قیادت میں ہے۔

FOLLOW US