Friday September 20, 2024

” ووٹ لینے آئے ہو؟ اترو گاڑی سے اور ذرا اپنے حلقے کی سڑک دیکھو” سابق وفاقی وزیر کے ساتھ اپنے حلقے میں کیا واقعہ پیش آیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن نزدیک آتے ہی ان سابق ارکان اسمبلی نے بھی اپنے حلقوں میں جانا شروع کر دیا ہے جنھوںنے اپنے اقتدار کی مدت میں اپنے حلقوں کا رخ تک نہیں کیا ۔ لیکن اس بار ان حلقوں کے عوام خوش آمدی پن کی بجائے حقیقت پسندانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے ارکان اسمبلی کا گھیرائو کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ اور حلقوں میں آمد پر

ایسے سیاستدانوں کو ناپسندیدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر برائے خوراک سکندر حیات بوسن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ پیش آگیا ۔ جب وہ لقے میں گئے تو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہاں کے عوام نے انتہائی نازیبا الفاظ کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں لوٹا لوٹا کہہ کر زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی، سکندر بوسن کو زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی گئی، حلقے کے عوام نے ان سے کہا کہ پانچ منٹ کے لیے گاڑی سے اتر کر ہمارے ساتھ چلو، ہماری سڑک کی حالت زار دیکھو لیکن سکندر بوسن نے گاڑی سے نیچے اترنے سے ہی انکار کر دیا، لوگوں نے کہا کہ نیچے اتر کر ہمارے علاقے کی حالت زار دیکھو مگر سکندر بوسن پھر بھی نہ اترے اس موقع پر لوگوں نے گاڑی کا دروازہ زبردستی کھول لیا اور انہیں نیچے اتارنے کی کوشش کی اور لوٹا لوٹا کے نعرے بھی لگائے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہاں کے عوام نے انتہائی نازیبا الفاظ کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں لوٹا لوٹا کہہ کر زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی، سکندر بوسن کو زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش بھی کی گئی، حلقے کے عوام نے ان سے کہا کہ پانچ منٹ کے لیے گاڑی سے اتر کر ہمارے ساتھ چلو، ہماری سڑک کی حالت زار دیکھو لیکن سکندر بوسن نے گاڑی سے نیچے اترنے سے ہی انکار کر دیا

FOLLOW US