Friday September 20, 2024

عافیہ صدیقی سے بدسلوکی ، پاکستان کے پیغام پر امریکہ نے بھی اپنا جواب دے ڈالا انتہائی افسوسناک رپورٹ آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے، سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے۔واشنگٹن سے جاری ایک بیان میںترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے۔

FOLLOW US