Friday September 20, 2024

تبدیلی الٹے رخ میں چل پڑی ‘ تحریک انصاف کے اہم رہنما پارٹی چھوڑ کر تحریک لبیک میں شامل

تلہ گنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ چکوال سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما منصور حیات ٹمن نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر منصور حیات ٹمن جنھیں حلقہ این اے پنسٹھ میں جماعت کی طرف سے ٹکٹ دینے کی بجائے چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر دی گئی جس پر منصور حیات ٹمننے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنی جماعت کی پارلیمانی کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دو ٹوک اعلان کر دیا کہ ہم کسی بھی بیرونی حملہ آور کو تلہ گنگ میں نہیں گھسنے دیں گے نہ ہی سپورٹ کریں گے،تلہ گنگ میں پرویز الٰہی سے

بڑے اور قابل سیاستدان موجود ہیں اس لیے اپنے سے کم تر اہلیت کے حامل شخص کی کسی صورت اسپورٹ نہیں کر سکتے نہ کسی کو کوئی ایسا شخص اپنے لوگوں پر مسلط ہونے دیں گے انہوں نے تحریک لبیک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا علان کردیا

FOLLOW US