Friday September 20, 2024

تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی کروڑوں مالیتی جائیدادوں کے مالک نکل آئے انتہائی بیش قیمت جگہوں پر کتنی قیمت کے مکان، دوکانیں اور پلاٹ ، چونکادینے والی خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی آٹھ مکانوں اور کروڑوں کے مالک ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی میں تین جائیدادیں ہیں ۔ محمد علی سوسائٹی میں مکان کی قیمت 11 لاکھ72 ہزار روپے، کلفٹن بلاک فائیو کے مکان کی قیمت 56 لاکھ روپے اور گلستان جوہر میں پلاٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔ ڈینٹل اسپتال کی مالیت سوا دو کروڑ روپے ہے۔ اہلیہ کے نام سندھی مسلم سوسائٹی میں مکان، ڈی ایچ اے اور ہاکس بے میں دو پلاٹوں کی مجموعی قیمت 91لاکھ روپے

ظاہر کی گئی ہے۔ عارف علوی کے دو بینک اکاونٹس میں 37لاکھ روپے اور 64 لاکھ روپے جمع ہیں۔ پچاس سولہ سونا بھی ان کی ملکیت ہے۔اسلام آباد میں پراپرٹی کی قیمت گیارہ کروڑ روپے ظاہر کی گئی ہے۔

FOLLOW US