Friday September 20, 2024

“بھاگنے نہیں دوں گا ، حوصلے سے الیکشن لڑو، 2013کو بھول جائو” علیم خان نے سردار ایاز صادق کے الزامات کا دھماکے دار جواب دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سردار ایاز صادق کے پری پول دھاندلی کے الزامات کے بعد حلقہ این اے 131سے تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کا بھی رد عمل سامنےآگیاہے۔ انھوںنے سابق سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ذرا حوصلے کے ساتھ الیکشن لڑیں ۔ اب نہ بڑے میاں صاحب وزیر اعظم ہیں اور نہ ہی چھوٹے میاں صاحب وزیر اعلیٰ۔ جمعہ کو ایاز صادق کے ریٹرننگ افسر کے خلاف مراسلے پر پی ٹی آئی کے رہنماعلیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب حوصلے سے الیکشن لڑیں یہ 2013 نہیں ہے اب نہ بڑے میاں صاحب وزیراعظم ہیں نہ چھوٹے میاں وزیراعلیٰ اس مرتبہ بے نظیر انکم سپورٹ سے بھی

امدادننہیں ملے گی۔ میں این اے 131 میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا تھا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے الیکشن سے بھاگنے نہیں دونگا۔واضح رہے کہ سردار ایاز صادق نے الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو شکایت کی تھی کہ ریٹرننگ آفیسر نے علیم خان کو طلب کیے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے جبکہ مجھے بلا کر انتہائی توہین آمیز سلوک کیا گیا ۔ جس سے ریٹرننگ آفیسر کی جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔

FOLLOW US