Friday September 20, 2024

آزاد گروپ بنانے کےلئے چودھری نثار سے رابطہ زعیم قادری نے نجی ٹی وی چینل پر اہم بیان دے ڈالا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن ) کو خیرباد کہنے والے زعیم قادری نے اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کی کارکنوں سے ناانسافی کا سلسلہ جب برداشت سے باہر ہو گیا تھا تب پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اینکر منصور علی خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے زعیم قادری کا کہناہے کہ آج جب جوتے پالش کرنے والے مالشیے مجھے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو اس اجلاس میں نہیں بلایا جائے گا تو بےحد تکلیف ہوتی ہے۔ زعیم قادری کا مزید کہناتھا کہ اب تک پارٹی سے کسی نے بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا اور وہ لوگ مجھے اچھی طرح

 

جانتے ہیں اس لئے میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی مجھ سے رابطہ کرے گا ۔ ایک سوا ل کے جواب میں انھوںنےکہا کہ آزاد گروپ کی تشکیل کےلئے لوگ مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔الیکشن کے بعد ممکن ہے کہ میں ایسا کوئی گروپ تشکیل دے دوں ۔ چودھری نثار مجھ سے بڑے اور قابل احترام ہیں۔ لیکن آزاد گروپ کے حوالے سے انھوںنے مجھ سے کوئی بات نہیں کی۔

FOLLOW US