Friday September 20, 2024

نواز شریف کی قومی اسمبلی میں واپسی مسلم لیگ (ن) نئےپلان کے ساتھ میدان میں آگئی عوام کےلئےبھی شاندار منصوبہ جات متعارف کرانےکا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا الیکشن 2018ئ� کیلئے منشور سامنے آگیا ہے‘مسلم لیگ ن نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن 2018ء کے بعدعوام نے اقتدار دیا توملک کوترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کردیں گے‘تعلیم وصحت، انصاف کی فراہمی اور نوازشریف کو اسمبلی میں واپس لانا مسلم لیگ ن کے منشور کے نکات ہیں۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ء کیلئے مسلم لیگ ن کے منشور کے چند نکات سامنے آگئے ہیں۔ان نکات کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن میں عوام سے وعدہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اگر حکومت ملی توہربچہ سکول جائے گا۔جبکہ ہرشہری کو صحت کارڈدیا جائے گا۔۔تعلیم وصحت کی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہوگی۔ اسی طرح مسلم لیگ ن بے گھر افراد کو گھر بھی دے گی۔ ایسے افراد جن کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے۔ان کوگھر دیے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور میں نوازشریف کو پارلیمنٹ میں واپس لانے کا نکتہ بھی منشور میں شامل کیا ہے۔واضح رہے تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ہے۔تحریک انصاف نے اپنے منشور میں لوگوں کو گھر دینے، ایک کروڑ نوکریاں دینے ،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے سمیت سیروسیاحت کوفروغ دینے ، زراعت کوترقی دینے جیسے نکات منشور میں شامل کیے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں روٹی کپڑا مکان اور ملک کوخوشحالی کی جانب گامزن کرنے جیسے نکات شامل کررکھے ہیں۔اسی طرح مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہبازشریف نے ووٹ کوعزت دوانتخابی نعرہ بھی عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔مسلم لیگ ن ووٹ کوعزت دوکے انتخابی نعرے کے ساتھ ہی اپنی انتخابی مہم شروع کرے گی۔مسلم لیگ ن کے منشور کا اعلان سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نوازشریف کی وطن واپسی پرکیا جائے گا۔

FOLLOW US