Friday September 20, 2024

عمران خان کس حلقے سے الیکشن جیت کر وزیر اعظم پاکستان بن جائیں گے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ، مخالف سیاسی جماعتیں بھی حیران پریشان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران این اے 53سے کامیاب ہو کر وفاق سے منتخب ہونیوالے پہلے وزیر اعظم بنیں گے ۔جمعہ کو الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عدالت میں اعتراض یہ ہے کہ عمران خان کا فارم درست طریقے سے نہیں بھرا گیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق امیدوار اعتراضات نہیں اٹھا سکتے ۔کیا یہ اعتراض اٹھا سکتے ہیں یا نہیں، پہلے یہ بات واضح ہوگی ۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں تعیناتیوں کو سیاسی گردان رہی ہیں۔انہوں

یہ بھی پڑھیں: جب بھی یہ ٹیم گول کرے گی، میں خوشی کے مارے یہ شرمناک کام کرڈالوں گی فٹ بال کے ورلڈ کپ کی مداح ایک نوجوان لڑکی نے ایک ایساکام کر ڈالا کہ ہر کوئی پانی پانی

نے کہا کہ حال میں ہونے والی تعیناتیوں میں جن کے تبادلے ہوئے ان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری سے پوچھتا ہوں آپ نے ایک بھی تبادلہ کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان این اے 53 سے الیکشن لڑیں گے اور وہ کامیاب ہو کر وفاق سے پہلے وزیر اعظم بنیں گے ۔

FOLLOW US