Friday September 20, 2024

عمران خان ، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مستر د اسلام آباد کے حلقہ این اے 53میں اب کیا دلچسپ صورتحال، آپ بھی جانیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 53 اسلام آباد کی نشست نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اہمیت حاصل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا جمعہ کو آخری روز تھا ٗاین اے 53اسلام آباداپنے

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے کتاب لکھنے کےلئے شہباز شریف سے پیسے لیے سیتا وائٹ کے معاملے میں اسحاق ڈار نے پانی کی طرح پیسہ بہایا میں نے کسی فلمی اداکار کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا، شیخ رشید کے انکشافات

کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف عمران خان کی اپیل کی سماعت ہوئی ۔اپیلٹ ٹریبونل نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے اور قانونی معاونت کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پرہورہی ہیں،نگراں حکومتیں میئرزکوہٹاکرایڈمنسٹریٹرزلائیں۔دوسری طرف این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ۔این اے 53 پرشاہد خاقان عباسی کی آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ،ان کے وکیل نے کہا کہ جان بوجھ کر کوئی حقائق نہیں چھپائے گئے ،آر او نے قانون کی غلط تشریح کرکے کاغذات مسترد کئے۔اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور آر او کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،اسی حلقے سے مہتاب عباسی اورعائشہ گلالئی نے بھی کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا ٗسماعت 25جون کو ہوگی۔

FOLLOW US