اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پرائیویٹ بس سروس ڈائیوو نے روایتی ٹرانسپورٹ کلچر کے خاتمے کےلئے حالیہ برسوں میں انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ خوبصورت یونیفارم میں ملبوس تعلیم یافتہ عملہ، مسافروں کےلئے کھانے اور مشروبات کا اہتمام، آرام دہ نشستیں ،ایک خوش اخلاق بس ہوسٹس غرضیکہ مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے لوگوںکی بد دماغ، جھگڑالواور منہ پھٹ ڈرائیوروں او ر کنٹڈیکٹروں سےجان چھوٹ گئی ہے ۔ تاہم اب ڈائیوو معیار اور سروس کی بہتری میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے۔ ڈائیوو کمپنی کی جانب سے
کراچی سے لاہور سلیپر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے۔ اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔