Saturday September 21, 2024

سکھر میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران خورشید شاہ تقریر کررہے تھے کہ اچانک کارکنوں نے ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ پارٹی شرم سے منہ چھپاتی پھرے گی

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر میں ورکرز کنونشن میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بے صبری ٗکھانے پر ٹوٹ پڑے، رزق زمین پر بکھرتا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روہڑی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ورکرز کنونشن اورعید ملن پارٹی میں جیالے اس وقت بے صبرے ہوگئے جب خورشید شاہ نے اپنی تقریر کے آخری الفاظ ادا کیے۔ کھانا دیکھ کر جیالوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ کھانے پر ایسے ٹوٹ پڑے جیسے کوئی فوج دشمن کی فوج کو شکست دینے کے بعد ان کے ساز و سامان پر ٹوٹ پڑتی ہے۔جیالوں کی اس بے صبری کے دوران کسی کےحصے میں بوٹیاں

آئیں کسی نے سالن پر ہاتھ صاف کیے تو کسی کو صرف روکھے چاول ہی مل سکے جبکہ کئی کو تو ایک نوالہ بھی نصیب نہیں ہوا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء اپنے کارکنوں کو حسرت بھری نظروں سے دیکھتے رہے اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے رزق کی بے حرمتی کی جاتی رہی۔

FOLLOW US