Saturday September 21, 2024

ـ” اس ناجائز بچی کی ولدیت کا کیا بنا، انصاف کی تحریک کے قائد بنے پھرتے ہو، سب سے بڑے بے انصاف تو تم خود ہو” بابر اعوان نے حامد میر کے پروگرام کے دوران عمران خان کو کیا کہہ ڈالا، دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے عمران خان پر امریکہ میں ناجائز بچی کو نہ اپنانے کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ کسی پر تہمت لگانے کی شریعت میں سزا 80درے ہے۔ تاہم ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے

بابر اعوان کے دس سال پرانے کلپ کو چلا کر ہر ایک کو حیران کر دیا ہے۔ حامد میر نے اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بابر اعوان کا افتخار چودھری کے انتخابی اعتراض کے جواب میں میڈیا پر بیان دکھایا جس میں انھوںنے کہا کہ کسی پر تہمت لگانے کی شریعت میں سزا 80درے ہے۔ جس پر پروگرام میں موجود طلال چودھری نے کہا کہ اسی پروگرام میں آج سے دس سال پہلے بابراعوان کی کہی گئی بات کا کلپ میں دکھایا جائے ۔ جس پر حامد میر نے 2008میں بابر اعوان اور عمران خان کے ساتھ کیے گئے ایک پروگرام کا کلپ چلا دیا ۔ جس میں بابر اعوان عمران خان کو یہ کہتے ہیں کہ آپ انصاف کی تحریک کے قائد بنے ہوئے ہیں ۔ آپ کی بے انصافی عالمی سطح پر مشہور ہے۔ ٹائیرین کی ولدیت کا مسئلہ ہو گیا ؟ آپ پر جو اخلاقی الزامات تھے ۔ کلیئر ہوگئے تھے۔ ان ساری باتوں سے نکل کر پازیٹیویٹی کی طرف آئیں ۔ اس پر عمران خان نے انھیں جواب دیا کہ آپ کو ابھی آصف زرداری کا فون آیا ہے اور انھوںنے آپ کو یہ لقمہ دیا ہے۔ میں آصف زرداری کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں تمھاری ذاتیات پر کوئی بات نہیں کروں گا۔ تم قوم کے لوٹے گئے پیسوں کا جواب دو۔

 

 

FOLLOW US