Saturday September 21, 2024

عافیہ صدیقی سے امریکی جیل جنسی زیادتی کی کوششوں کا انکشاف ایک سفاک سکیورٹی اہلکار نے عافیہ صدیقی کی شال پر کون سی غلاظت پھینکی، جھنجھوڑ ڈالنے والی رپورٹ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمرانوں کی بے اعتنائی کا شکار دختر پاکستان عافیہ صدیقی امریکی بھیڑیوں کے حصار میں قید کی وحشت اور مظالم برداشت کر رہی ہیں۔ گوانتانا موبے جیل اپنی اانسانیت سوز تاریخ کی بدولت دنیا بھر میں انتہائی بری شہرت رکھتی ہے ۔ عافیہ صدیقی بھی وحشت زدہ ماحول میں امریکی سکیورٹی اہلکاروں کی سفاکانہ حرکات سے محفوؓ

نہ رہ سکی ہیں اور امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سے ہوئی ملاقات میں انھوں نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل نے جو رپورٹ جمع کروائی ہے اس میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جس جیل میں قید ہیں اس کی اخلاقی کیفیت بہت ہی بد تر ہے ، مردو زن جنسی ہراسگی میں مبتلا رہتے ہیں ، دھمکیاں دی جاتی ہیں ، جس کمرے میں انہیں رکھا جاتاہے اس میں اتنا شور کیا جاتاہے کہ آرام ہی میسر نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے قونصل جنرل عائشہ فاروقی کو بتایا کہ ایک جیلر ہے جس کا نام رامی ریز ہے اس نے عافیہ صدیقی کی شال پر پیشاب کر دیا ،جو کہ وہ اپنی والدہ کیلئے بنا رہی تھیں، ابھی وہ چھٹی پر ہے لیکن حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے اسے تبدیل کروایا جائے اور دوبارہ اسے سیل میں تعینا ت نہ کیا جائے ، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عافیہ صدیقی نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ ان کی کیس سپر وائزر عینی نیبلٹ نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر ان کو جنسی زیادی کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی اورکمرے سے چیزیں اٹھا کر لے گئے ۔ قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے پوچھا کہ آپ پر اتنے حملے ہو چکے ہیں تو آپ محفوظ کیسے ہیں جس پر عافیہ صدیقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے اللہ نے محفوظ رکھا ہواہے ۔

FOLLOW US