Monday January 27, 2025

ہوٹل کے ایک کمرے سے خاتو ن اور مر د کے چیخنے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں، انتظامیہ نے دروازہ کھولا تو ایک ایسا شرمناک منظر دیکھ لیا کہ ہر کوئی پانی پانی ہو گیا

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مشہور مقولہ ہے کہ برائی کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ اس کا مصداق افریقی ملک کینیا کے ایک ہوٹل میں دیکھنے کو آیا اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ برائی کو بے نقاب ہوتے ہوئے پوری دنیا نے دیکھ لیا ۔ ایک شخص نے اپنی بیوی کو دھوکا دیتے ہوئے ایک محبوبہ سے ناجائز جنسی تعلق قائم کرنے کےلئے ایک ہوٹل کا چنائو کیا لیکن پھر ایک

ایسا واقعہ پیش آگیا کہ بد کردار جوڑے کو پوری دنیا کے سامنے گناہ ہی حالت میں ظاہر ہونا پڑ گیا ۔ غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک ہوٹل میں ایک شخص نے ایک خاتون کے ہمراہ کمرہ بک کروایا لیکن کچھ ہی دیر گزری تھی کہ دونوں کی چیخوں کی آوازیں کمرے سے باہر آنے لگیں جس پر ہوٹل انتظامیہ کے ارکان ہنگامی طور پر کمرے میں داخل ہوئے جہاں انھوںنے دیکھا کہ وہ شخص اس خاتون کے ساتھ برہنہ حالت میں موجود تھا اور دونوں جنسی عمل کررہے تھے لیکن پھرہزار ہا کوششوں کے باوجود الگ نہیں ہوپائے جس کے بعد انھوںنے چیخ چیخ کرمدد کےلئے پکارنا شروع کر دیا۔ اس حیران کن واقعے کے پیش آنے کے تھوڑی ہی دیر بعد پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے۔ اس عبرتناک منظر کو ہوٹل انتظامیہ ،پولیس اہلکاروں اور ہوٹل کے مہمانوںنے دیکھنا شروع کر دیا ۔یہاں تک کہ ایک خاتون بھی وہاں آن پہنچی جس نے دعویٰ کیا کہ شرمناک جنسی تعلق قائم کرنے والا وہ شخص اس کا خاوند تھا اور ساتھ پکڑی گئی خاتون اس کی محبوبہ تھی۔ اس کا خاوند مسلسل اسے دھوکا دیتا رہا جس کے بعد اس نے ایک خاتون عاملہ کی مدد حاصل کی جس نے اپنا عمل کرکے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ جب بھی کوئی غیر قانونی جنسی تعلق قائم کرے گا تو اپنے ساتھ شریک خاتون کے ساتھ چپک جائے گا اور الگ نہیں ہو پائے گا ۔اور ٹھیک ویسا ہی ہواہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر عدالت پیش کیا تو اس موقع پر تماش بینوں کا ایک سیلاب امڈ آیا جسے منتشر کرنے کےلئے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔

FOLLOW US