Sunday September 22, 2024

“ان پڑھ سرمایہ داروں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا” تحریک انصاف میں اختلافات پھوٹ پڑے ، بڑی آواز اٹھا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 189اوکاڑہ سے آئے ہوئے کارکنوں نے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا،کارکنان نے نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں پارٹی وفاداروں کو ووٹ دیں۔جمعہ کو ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش گاہ کے باہر اوکاڑہ سے آئے پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا، حلقہ پی پی 189اوکاڑہ سےپارٹی ٹکٹ کے امیدوار ارشد سوہنا کو ٹکٹ نہ دیئے جانے پر انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کیا، ارشد سوہنا نے کہا کہ میں نے کئی سال سے

پارٹی کیلئے کام کیا ہے لیکن چند روز قبل پارٹی میں آئے رکن کو ان پر ترجیح دی گئی اور ٹکٹ دیا گیا جس کے خلاف وہ احتجاج کر رہے ہیں، کارکنوں نے اس موقع پر نعرے بازی کی کہ ان پڑھ سرمایہ داروں کو نہیں بلکہ پارٹی وفاداروں کو ٹکٹ دیں

FOLLOW US