Sunday September 22, 2024

“کیا افتخار چودھری مبینہ ناجائز بچی ٹیریان وائٹ کے نانا ہیں ؟ اگر نہیں تو پھر سزا کےلئے تیار رہیں” نجی ٹی وی چینل پر حیران کر دینے والی بات کہہ دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کا کہناہے کہ جتنی افتخار چودھری کی عزت ہے۔ سیتا وائٹ کے کیس میں بھی اتنی ہی جان ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں جب خاتون اینکر نے جب افتخار چودھری کی جانب سے اٹھائے گئے کیس پر سوال کیا تو ڈاکٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اس کیس کا سوال ہے اس میں اتنی ہی جان ہے جتنی افتخار چودھری کی عزت ہے۔ جو پہلے ہی بہت قلیل تھی اور اب لگتا ہے کہ مزید کم ہونے جا رہی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شاید افتخار چودھری یہ بات نہیں جانتے

کہ ایسے الزام عائد کرنے پر شریعت میں قذف نام کا ایک قانون موجود ہے جس کی سزا 80درے ہے۔ انھوںنے کہا کہ کیا افتخار چودھری مبینہ ناجائز بچی ٹیریان کے نانا ہیں یا پھر وہ کوئی متاثرہ فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزام 1997ء میں لگ چکے ہیں اور 2008ء کے الیکشن سے قبل بھی لگ چکے ہیں

FOLLOW US