Sunday September 22, 2024

بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی شرمناک شکست کو تسلیم کرلیا ایسا بیان جاری کر دیا کہ بھارتی عوام اپنی ہی فوج پر تھوکنا شروع کر دیں گے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے مقبوضہ کشمیر میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ان سے زیادہ تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں ٗمقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ملنا چاہیے اور اس کیلئے مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔اکنامک ٹائمز کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہم جتنے لوگ مارتے ہیں ٗان سے زیادہ لوگ حریت کی تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کیلئے کچھ کرنا ضروری ہے۔ان کا کہنا

تھا کہ ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں،کوشش کرکے دیکھنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔

FOLLOW US