Sunday September 22, 2024

خواجہ سعد رفیق کے کاغذات سے دو بیویاں نکل آئیں، نام جا ن کر آپ چونک جائیںگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ، جس میں معلوم ہوا کہ سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا گیا ہے ،کا غذات کے مطا بق سعد رفیق کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل سے ہی سابق وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر

رہی تھی ،تا ہم اب انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پر دو بیو یو ں کا اعتراف کر لیاہے۔شفق حرا پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر پروگرام کی اینکر بھی تھیں۔

FOLLOW US