Sunday September 22, 2024

دنیا کی انوکھی نوعیت کا ائیر کنڈیشنر پاکستان میں متعارف، خصوصیات جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ سام سنگ پاکستان نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس جدید ڈیزائن میں خصوصی ونڈ فری کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز صارفین کو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بغیر گھر کے اندر ٹھنڈا ماحول اور توانائی کی بچت

فراہم کرے گی۔ ونڈ فری روم ایئر کنڈیشنر میں دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر استعمال کیا گیا ہے۔ ایئر کنڈیشنر درجہ حرات کو کنٹرول کرنے والےونڈ فری گڈ سلیپ موڈ پر مشتمل ہے جو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ کے بغیر رات کی بہتر نیند کیلئے مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا 21, 000 مائیکرو ایئر ہولز کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر روائتی ماڈلز کے مقابلے میں 72 فیصد توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر بار بار آن آف کئے بغیر مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے لہذا یہ خاموش، زیادہ پائیدار اور موثر ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل کولنگ موڈ ہوا کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے اور خودکار طریقے سے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ونڈ فری موڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ 8 پول ڈیجیٹل انورٹر ٹیکنالوجی ہوا کو 43 فیصد جلدی ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا منفرد ڈیزائن کمرے میں ہوا کو بے مثال طریقے سے پھیلاتا ہے۔ حیران کن ’’سمارٹ ہوم‘‘ کی خصوصیت صارفین کو وائی فائی کی حامل ایپلی کیشن کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرنے اور شیڈول آپریشنز کے قابل بناتی ہے۔ یہ صارفین کو ایئر کنڈیشنر کو چلانے، مانیٹر کرنے اور بجلی کے استعمال کو محدود کرنے کے بارے میں لائیو فیڈ بیک بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کے ’’ایزی فلٹرز‘‘ صاف اور صحت افزاء ہوا کو برقرار رکھتے ہیں جو مٹی، خطرناک اجزاء اور الرجری کو ہوا میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔ اس میں شامل Ionizer نقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کو 99 فیصد تک کم کرتا ہے۔

FOLLOW US