Sunday September 22, 2024

نااہلی سے بچتے ہی شیخ رشید نے میاں برادران کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس فیصلے کو ن لیگ نے سیاست بنانا چاہا وہ ان کی سیاسی موت بن گیا، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں، بدمعاشوں، چوروں ، لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی

موت ثابت ہوگا، نواز، شہباز میں آرہا ہوں ،عمران خان کیساتھ مل کر حکومت بنائوں گا۔ سپریم کورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑا عاجز، مسکین اور عام قسم کا آدمی ہوں، اللہ نے آج مجھے پھر عزت دی ہے، میں اپنے وکیل رشید اعوان کا شکریہ بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 60 اور 62 میں آج قلم دوات جیت گئی ہے، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور اپنی زندگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، میری ساری دولت راولپنڈی کی ہے اور میں راولپنڈی کا ہی ہوں۔شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں آرہا ہوں اور عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائوں گا۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں، چو لٹیروں، منی لانڈرز کے لیے شیخ رشید سیاسی موت ثابت ہوگا، میں 22 جون کو این اے 60 جبکہ 23 کو این اے 62 میں جلسہ کروں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں قوم کو بتایا چاہتا ہوں کہ میرا قصور کیا تھا، میں ان لوگوں کا بھی مشکور ہوں جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے، میں ایسے لوگوں کی زندگی اور صحت مانگتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں راولپنڈی میں جتنا جوا کھیلا گیا، میں سی پی اور ڈی سی او کو 72 گھنٹے کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ تمام غریبوں کے پیسے واپس کردیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی قابل احترام ہیں، لیکن جس طرح ان کے سوالوں کو اچھالا گیا، فرق صرف اتنا تھا کہ میرا ایک ساتھی ایک ہندسہ ہاتھ سے جمع کررہا تھا۔اپنے حق میں فیصلہ آنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مخالفین نے جس فیصلے کو میرے لیے سیاسی موت بنانا چاہا وہ خود ان کے لیے سیاسی موت بن گیا ہے، اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو بھی میں اسے قبول کرتا کیونکہ نواز شریف میں نہ جی ایچ کیو کے گیٹ 4 کی پیداوار ہوں اور نہ ہی فوجی نرسری سے پیدا ہوا ہوں، میں کورٹ مارشل کو ڈیل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کہ رہے تھے کہ شیخ رشید احمد اسمبلی میں نہیں ہوگا میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ بہت بڑا ہے، اللہ نے مجھ سے ختم نبوت اور ناموس رسالت کا کام لیا ہے، میری زندگی عوام کے لیے ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حکومت بنے کیونکہ وہ سب سے بہتر نظر آتا ہے۔

FOLLOW US