Sunday September 22, 2024

چودھری نثار کا ہرطرف سے گھیرائو کر لیا گیا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہی ان کےساتھ ایسا کام ہو گیا جس کی انھیں بالکل توقع نہیں تھی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ہیں، جواز سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہونے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔شاہد اورکزئی نامی در خواست گزار کی جانب سے چیلنج کیے جانے والی در خواست میںکہا گیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔چوہدری نثار نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا ہے۔

FOLLOW US