Monday September 23, 2024

بنی گالا کے باہر راولپنڈی، اٹک ، جڑانوالہ اور بنوں کے کھلاڑیوں کا رش ، کپتان نے گھٹنے ٹیک ڈالے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق تحر یک انصاف کی جا نب سے ٹکٹو ں کی غیر منصفا نہ تقسیم کے معا ملہ پر کا رکنو ں اور رہ نما ؤ ں نے شد ید احتجاج کیا تھا،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 سے امیدوار سلطان ڈوگر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین کی یقین دہانی پرسلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکن اور امیدوار

گزشتہ دو روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے۔ احتجاج میں راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ کارکنوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر ہی گزاری۔ ناراض کارکنوں اور امیدواروں نے احتجاج کے دوران ٹکٹ دو ٹکٹ دو کے نعرے بھی لگائے

FOLLOW US