Monday September 23, 2024

شہباز شریف کو اپنے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہونا پڑ گیا، انٹرویو دیتے ہی کیا کہہ ڈالا، مریم نواز کا بھی حیران کن رد عمل سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے پارلیمانی بوڑد کے سامنے پیش ہوئے،اور 35 رکنی پارلیمانی بوڑد کے سامنے انٹر ویو دیا اس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور پارلیمانی بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند ہوں۔اور یہ بات تمام پارٹی رہنماؤں کے ذہن میں ہونی چاہئیے کہ پارٹی کے قائد

نواز شریف ہیں اورنواز شریف نے اس پارٹی کو خون پسینے سے ایک کیا۔اور اس کو پورے پاکستان میں متعارف کروایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو صرف پنجاب میں جلسے کرتاتھا اور نہ کبھی مجھے قائد ن لیگ نے کہیں اور جلسہ کرنے کی اجازت دی اس بار انہوں نے مجھے کراچی میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو میں نے وہاں دیکھا کہ کراچی کے لوگ سب سے پہلے یہ بات کرتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے کام کرنے کا موقع دیا اور اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہو گا۔شہبازشریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے تو بورڈکے ارکان نے شہبازشریف سے ان کی بطوررکن پنجاب اسمبلی کارکردگی پرسوالات کئے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خدمت اورصرف خدمت ہی نصب العین ہے۔صدرمسلم لیگ ن نے بورڈکے سامنے پیش ہوکرپارٹی کی اعلیٰ جمہوری روایات کی پاسداری کی اور سوالات کے جوابات کے بعد انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کر دی گئی۔اس متعلق مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا صرف پاکستان مسلم لیگ ن میں ہوتا ہے کہ پارٹی کے صدر کا بھی انٹر ویو کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قائد آپ ھیں میاں نوازشریف صاحب،آپ کا فیصلہ اور جماعت کے فیصلے کا میں پابند ہوں،آپ نے اس جماعت کو اپنے خون سے سینچاھے،کراچی میں لوگ پہلی بات یہ کرتے ھیں کہ میاں صاحب کراچی میں امن لائے ھیں۔

FOLLOW US