Monday September 23, 2024

“میں نے126دن دھرنے والوں کو تین وقت کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا، پھربھی مجھے ٹکٹ نہیں ملاـ” تحریک انصاف کے اہم رہنما کا غصہ قابو سے باہر ہو گیا ، حیران کن صورتحال

جڑانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف تحصیل جڑانوالہ کے صدر خان بہادر ڈوگر بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پھٹ پڑے ،ان کا کہنا ہے کہ دھرنے والوں کو 126 دن صبح کا ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا اپنی جیب سے کھلایا ، پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کو بھی کھلایاپھر بھی مجھے ٹکٹ نہیں ملا ۔خان بہادر ڈوگر نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ امپورٹیڈ امیدوار کے اعلان پر حلقے میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائے حسن نواز نے خود ساختہ سروے کروا کے ان کے ٹکٹ پر

 

شب خون مارا ہے ۔اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں نااِنصافی جاری رہی تو پارٹی کو شدید نقصان ہوسکتا ہے ۔خان بہاد کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ کا وعدہ کرکے پیٹھ میں چھرا گھو نپ دیا ۔خان بہادر ڈوگر احتجاج کے لیے بنی گالا روانہ ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US