اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے چودھری نثار کا ٹکٹ ان کی ٹکٹ کےلئے درخواست سے مشروط کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف چودھری نثار کو ٹکٹ جاری کرنے کے حق میں ہیں لیکن نوازشریف نے اپنے بھائی کو دو ٹوک کہہ رکھا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کو صرف چودھری نثار کی درخواست پر ہی جاری کیا جائے گا ۔ ادھر چودھری نثار نے اب اس صورتحال پر اپنار
د عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے ٹکٹ کےلئے ہر گز درخواست نہیں کریں گے ۔ اور آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دیں گے۔ اب قیادت فیصلہ کرے کہ اسے کیا کرنا ہے۔