Monday September 23, 2024

بشری مانیکا نے سچ مچ عمران خان کو بدل کر رکھ ڈالا کپتان دو روز بعد کیا کرنے والے ہیں، پاکستانی بھی جان کر ما شا اللہ ” کہہ اٹھیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مقدس اور با برکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان

یہ بھی پڑھیں؛ پرویز خٹک کے کزن کو ٹکٹ نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش اب تک کی سب سے حیران کن خبر آگئی

مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔اس حوالے سے دعائوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عمرے پر جانے کا اعلان کر دیا۔عمران خان 11جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔اس مقدس اور بابرکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات کریں گے۔واضح رہے کہ جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں۔وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران کا مذہب اور روحانیت سے لگائو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔کچھ روز قبل انکی اور انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا کی ایک ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر بھی وائرل ہوئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس مقدس اور با برکت سفر میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی انکے ہمراہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛  روزانہ 75ہزار کا کھانا پینا، 45ہزار کا ہوٹل کا کمرہ،31ہزار کا گاڑی کا پٹرول نجم سیٹھی نے انگلینڈ میں 31دن کا قیام کرکے کرکٹ بورڈ کو کتنا ٹیکا لگایا، حیران کن رپورٹ

FOLLOW US