Monday September 23, 2024

ڈاکٹر عاصم حسین کی دعائیں قبول ہو گئیں، ایسی خوشخبری مل گئی جس کا ان کو وہم و گمان بھی نہ تھا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ،ڈاکٹرعاصم اورشریک ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کی علاج کیلئے بیرون ملک

جانے کی درخواست منظورکر لی اور انہیں 12 جون سے 10 جولائی تک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US