Monday September 23, 2024

مسلم لیگ (ن)کی شدید تر ین مخالفت اور احتجاج بے سود نکلا نئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈٹ گئے، اہم بیان دے ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلی کیلئے نامزد پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے میری تقرری کو چیلنج کر نا ہے تو کر دیں مجھے فرق نہیں پڑیگا ‘ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، میں عام انتخابات تک تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاوں گا اور غیر جانبداری سے الیکشن کراؤں گا ‘ پنجاب بڑا صوبہ ہے

یہ بھی پڑھیں؛ “کیوں اپنی بچیوں کے پیچھے پڑ گئی ہو، کل ان سے کوئی شادی بھی نہیں کرے گا، جائو سمندروں پر گھومو، مزے اڑائو” تحریک انصاف کی کس شخصیت نے ریحام خان کو دھمکی دے ڈالی، چونکا دینے والی رپورٹ

یقیناًبھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراوں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کراؤں گا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میری کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے ان کے مضامین کے حوالے سے سوال پر ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ مضامین کے نقاط کو کسی صورتحال پر لاگونہیں کیا جا سکتا بلکہ کسی بھی شخص کے خیالات کسی بھی حو الے سے کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف انتخابات میر ی ترجیح ہوگی اور پوری دیانتداری سے ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ، پوری غیر جانبداری سے الیکشن کرواوں گا اور تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جا ؤں گاکابینہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل کابینہ ہوگی، کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، پنجاب بڑا صوبہ ہے یقیناًبھاری ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انتخابات صاف اور شفاف کراوں گا، کوئی جماعت پریشان نہ ہو، میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کروں گا مخالفین دوسروں کے بارے میں رائے دیتے رہتے ہیں، مسلم لیگ (ن)بھی رائے دے رہی ہے اگر انہوں نے میری تقرری کو چیلنج کرنا ہے تو کردیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا میں اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کروں گے مجھے الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی مقرر کیا ہے اور آئینی طور پر اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔

FOLLOW US