Monday September 23, 2024

عمران خان کے کس قریبی دوست نے ایک خاتون کا حمل گروایاتھا، کئی لڑکیو ں کے ساتھ کیا ہوا، کتاب کی نئی تفصیلات جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے ان کو اپنی کتاب کی مندرجات قسطوں میں شائع کرنے کی اجازت دی ہے جس نے جمعہ کو پہلی قسط شائع کی ہے۔ ایک جگہ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں عورتوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک نہایت قریبی دوست کو ایک لڑکی کا اسقاط حمل بھی کروانا پڑا جس کا نام کتاب میں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا بہت سی لڑکیاں اس چکر میں وہاں خوار ہوتی تھیں۔

FOLLOW US