Thursday January 30, 2025

ٹکٹ نہ ملنے پر علی محمد خان اور شہر یار آفریدی میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ، بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات لڑنے کےلئے اپنے 290امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اور حیران کن طور پر علی محمد خان، شوکت یوسفزئی، فردوس عاشق اعوان سمیت کئی اہم پارٹی رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ اب ان رہنمائوں کا رد عمل بھی سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے فردوس عاشق اور شہر یار آفریدی کے بعد محمد علی خان بھی بول پڑے، یاد رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ،حیران کن طور پر اس فہرست میں کئی اہم رہنماؤں کے نام شامل نہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق محمد علی خان نے کہا کہ مجھے عمران خان کے فیصلے پر کوئی ملال نہیں ہے ، میں پارٹی کے لیے کام کرتا رہا ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ عمران خان مجھے ٹکٹ جاری کریں گے،اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان آفریدی کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔

FOLLOW US