نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی مرکزی حکومت نے فوجیوں کو یونیفارم اور دیگر کپڑے خریدنے کیلئے جیب سے پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے اسلحہ اور دیگر ساز و سامان کی ہنگامی خریداری کیلئے اضافی بجٹ فراہم نہیں کیا گیا اس کی وجہ سے آرڈی ننس فیکٹریوں کی مصنوعات کی سپلائی 94فیصد سے کم کرکے 50فیصد کی جاسکتی ہے۔ہندوستانی فوجیوں کے کپڑے ،بیلٹ ڈریس ، بیریٹس ، شوز کی سپلائی بھی متاثر ہوگی اور فوجیوں کو یونیفارم اور دیگر کپڑے خریدنے کیلئے جیب سے پیسے خرچ
کرنے پڑیں گے۔ اس کا اثر فوجیوں کی گاڑیوں کی اصلاح و مرمت پر بھی پڑیگا۔فوج کے افسران نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2018-19 کے مالی سال کے بجٹ کو دیکھتے ہوئے فوج کے پاس آرڈی ننس فیکٹری کی سپلائی مختصر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ ہنگامی خریداری کیلئے 5000کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ 6739.83کروڑروپے کی ادائیگی باقی ہے