Thursday November 28, 2024

وسیم اکرم کی سابق اہلیہ ڈاکٹر ہما مرحومہ کے متعلق کتاب میں کی گئی شرمناک بات ریحام خان کے ردعمل نے ہر ایک جو سوچنے پر مجبور کر دیا،حیران کن رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب الیکشن سے قبل شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میری کوشش ہے کہ کتاب الیکشن سے قبل شائع ہوجائے، فواد چوہدری اور حمزہ علی عباسی کے بیانات کی تصدیق یا تردید ان ہی سے مانگیں، میں تصدیق یا تردید کیوں کروں، میں کسی کے

اشاروں پر کام نہیں کرتی، اگر ایسا ہوتا تو بات طلاق تک نہ آتی۔نمائندہ سما کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہےکہ میری کوشش ہے کہ کتاب الیکشن سے قبل شائع ہوجائے، کیوں کہ میں نے بھی اپنی زندگی شروع کرنی ہے اور لوگوں کو بھی اس سے متعلق کافی پریشانی ہے۔وہ کہتی ہیں کہ فواد چوہدری، حمزہ علی عباسی اور ٹی وی اینکرز کے بیانات کی تصدیق یا تردید ان سے ہی مانگیں، کتاب کا مسودہ کسی کو نہیں دیا، جو باتیں کی جارہی ہیں ان کی تردید یا تصدیق میں کیوں کروں، تردید یا تصدیق تب کروں گی جب کتاب شائع ہوجائے گی۔ ایک سوال پر کہ حنیف عباسی نے کہا دعا کریں الیکشن سے قبل کتاب شائع نہ ہو؟، پر ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے عمران خان نے کم دعائیں کیں، لگتا ہے حنیف عباسی کی بات سچ ہورہی ہے، ن لیگ کے لوگ زیادہ سمجھدار ہیں، میرا حنیف عباسی سے کبھی کوئی رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔کتاب کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہونے سے متعلق سوال پر عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی بولیں کہ پی ٹی آئی جانتی ہے میں اشاروں پر کام نہیں کرتی، اگر کرتی تو بات اختلافات اور طلاق تک نہ آتی، پی ٹی آئی والے بوکھلائے ہوئے ہیں، میں جانتی ہوں یہ کیا کریں گے، میں ذہنی طور پر تیار ہوں۔حسین حقانی سے متعلق ریحام خان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی کتاب شائع ہوئی جو مجھے بہت پسند آئی، انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ عمران خان کے بڑے حمایتی تھے، کچھ گلے شکوے بھی کئے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وی کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں،وسیم اکرم کی اہلیہ سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے وہ بولیں کہ میں نے ایسی کوئی بات لکھی نہ شائع کی، جب کتاب شائع ہوگی تو سوال ضرور کیجئے گا۔ریحام نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ انتخابات سے قبل کتاب شائع ہوجائے، کیوں کہ میں نے بھی اپنی زندگی شروع کرنی ہے، سب لوگ پریشان ہیں ان کی پریشانی بھی دور کرنی ہے۔

FOLLOW US