اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بھی الیکشن 2018میں عملی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ اور وہ الیکشن میں عمران خان کا سامنا کرنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے این اے 131 سے اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے نمائندے مدثر ایڈووکیٹ نے رائے آفتاب احمد کی عدالت میں روبرو پیش ہو کر کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں، ان کے نمائندہ کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان کے مدمقابل سابق چیف جسٹس افتخار چودھری الیکشن لڑیں گے
، مدثر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جس حلقے سے بھی تحریک انصاف کے رہنما عمران خان الیکشن لڑیں گے وہاں سے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بھی الیکشن لڑیں گے تاہم افتخار چودھری نے ابھی صرف این اے 131 کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔